کراچی: پی ٹی وی کے ڈراموں سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ، رائٹر و پروڈیوسر نوشین مسعود خالق حقیقی سے جا ملیں۔
نوشین مسعود پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اور میزبان تھیں۔ وہ کئی سالوں سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ نوشین مسعود نے متعدد مشہور پاکستانی ڈراموں میں کام کیا جن میں جال، کالونی 52، گھر تو آخر اپنا ہے اور ڈولی کی آئے گی بارات شامل ہیں۔
کراچی کے سینٹ جوزف اسکول اینڈ کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے والی نوشین مسعود کی وجہ شہرت اداکاری سے قبل ہدایت کاری تھی۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں نوشین مسعود کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
Farewell to the remarkable Nausheen Masud, dear friend and beautiful soul. Her warmth and style added magic to every moment we shared on and off camera. Grateful for the memories we co-created. Rest peacefully, Nausheen. pic.twitter.com/xqn97UGcHl
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 6, 2023