پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سالگرہ، شوبز شخصیات و مداحوں کی مبارکباد

پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سالگرہ، شوبز شخصیات و مداحوں کی مبارکباد


شاہکار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی سالگرہ منائی اور تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ 

پاکستان کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی سالگرہ فیملی اور شوبز ستاروں کے ساتھ منائی۔

سپر اسٹار اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، گلوکار فارس شفیع، معروف ہدایتکار بلال لاشاری سمیت دیگر نے عمارہ حکمت کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عمارہ حکمت نے اپنے فیملی ممبران، دوست و احباب اور شوبز شخصیات کو ان سالگرہ کے لمحات یادگار بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر عمارہ حکمت کو مختلف فنکاروں اور ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کا شمار ان چند فلم میکرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں