پرفارمنس پر تنقید، شارمن سہگل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کمنٹ آپشن بند کردیا

پرفارمنس پر تنقید، شارمن سہگل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کمنٹ آپشن بند کردیا


بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی شارمن سہگل نے مداحوں کی جانب سے منفی تبصروں کے بعد سوشل میڈیا پر کمنٹ کا آپشن بند کردیا۔

شارمن سہگل نے فلم ملال سے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا، وہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی بھی ہیں اور ان کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں عالم زیب کے کردار میں نظر آئی ہیں۔

سجنے لیلا بھنسالی کی او ٹی ٹی پر پہلی ویب سیریز آنے کے بعد شائقین کی جانب سے ملا جلا تبصرہ سامنے آیا جبکہ شارمن سہگل کی پر فارمنس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ شارمن سہگل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  لوگوں کے منفی تبصروں اور تنقید کے بعد صارفین کےلیے تبصروں کا آپشن مکمل بند کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں