کراچی:
نمائش میں پہلے ہی دن عوام سیلاب امڈ آیا۔نمائش میں ملک بھر سے 140سے زائد رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور بلڈرز نے اپنی بہترین پراپرٹیز نمائش کیلیے پیش کی ہیں جبکہ مختلف ڈیولپرز کی جانب سے نمائش میں پراپرٹی کی ڈیلزپرڈسکاؤنٹس بھی دیے گئے ہیں۔نمائش میں اورا ڈیولپر، سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز کے مشترکہ منصوبے”ایٹین” کی جانب سے سرمایہ کاروں کیلیے 2ارب ڈالر کے تعمیرات منصوبے کی نمائش کی گئی۔
ایٹین کے ڈائریکٹرسیلز آفتاب احمد خان نے کہاکہ انکا ادارہ کراچی میں جلد ہی 3ارب روپے سے زائد مالیت کا وسیع وعریض منصوبہ جلد متعارف کرانے والاہے۔ انہوں حکومت کی جانب سیرئیل اسٹیٹ اتھارٹی کے قیام اور اس شعبے کو ریگولیٹ کرنیکی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان اقدام سے ملک میں معیاری ہاؤسنگ سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔
آئی بی بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کے سی ای اواسماعیل بھوجانی نے کہاکہ ان کے ادارے نیچھوٹ ودرمیانے درجے کی آمدنی کے حامل طبقے کی سہولت کیلیے کم لاگتی ہاوسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے تاکہ محدود مالی طاقت رکھنیوالے بھی اپنی زمین اور چھت حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں۔
شیخانی گروپ کے سی ای او احمد شیخانی نے کہاکہ سخت معاشی حالات کے باوجود تعمیراتی شعبہ گھروں کی فراہمی کیلیے متحرک ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شیخانی گروپ نیاپنے بین الاقوامی معیار کے رہائشی منصوبوں میں 25فیصد کوٹہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کیا ہواہے۔
واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سیپاکستان بھر اور دبئی میں19ایکسپو منعقدہوچکے ہیں، جن میں اب تک 1608 سے زائد نمائش کنندگان اپنی پراپرٹیز کی کامیاب نمائش کر چکے ہیں جبکہ ان ایکسپوز میں مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔