اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک کی توسیع کردی ہے۔
سماجی رونطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے۔
عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس جاکر تبدیل کروا سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد 100 ،50 ، 10اور 1000 کے پرانے نوٹ قابل استعمال نہیں ہوں گے۔
پچھلے سال دسمبر میں وزیر عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں 15 نکاتی ایجنڈے سمیت مختلف امور زیر غور آئیں تھے۔
کابینہ کو پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دینی تھی۔