پرانے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ

پرانے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ


امریکی موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس اکتوبر کے بعد بعض آئی فونز میں واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

ایپل رواں ہفتے آئی فون 14 کو متعارف کرانے والا ہے، جس کے بعد اگلے ماہ وہ پرانے موبائلز سے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے آئی او ایس 11 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے آئی فونز پر اکتوبر کے اختتام کے بعد واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 11 کے حامل آئی فون میں سرفہرست آئی فون 5 اور فائیو سی پرو شامل ہیں، دونوں فونز پر واٹس ایپ کو 24 اکتوبر کے بعد استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

مذکورہ دونوں فونز کے بعد متعارف کرائے گئے آئی فون کے تقریبا تمام ہی فونز آئی او ایس 12 یا اس سے اپگریڈ والے آپریٹنگ سسٹم کے تحت چلتے ہیں۔

اگرچہ ایپل نے پرانے آئی فونز سے اب واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم آئی او ایس 11 کے فونز پر کمپنی نے پہلے سے ہی اپڈیٹ دینا بند کردی تھی۔

ان فونز پر کے آپریٹنگ سسٹم کو اب کسی طرح کی سافٹ ویئر اپڈیٹ یا سیکیورٹی اپڈیٹ نہیں دی جاتی، اس لیے اب اس پر واٹس ایپ کی سپورٹ بھی ختم کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں دیگر چند ایپس بھی ایسے فونز پر نہیں چلائے جا سکیں گے۔

اس سے قبل بھی آئی فون کے پرانے موبائلز سمیت سام سنگ کے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے موبائل پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں