پاک ۔ ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید توسیع ممکن نہیں، ایران


ایران نے متنبہ کیا ہے کہ پاک ۔ ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید توسیع ممکن نہیں ہے۔

پروگرام دوسرا رخ میں اینکر پرسن نادر گرامانی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران گیس پائپ لائن پر کام مکمل کر چکا، آئل کمپنی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے۔

ایرانی سفیر نے افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی میں کچھ اور قوتوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بہت دہشتگرد گروپ اور ان کے بقایا پیچھے رہ جانے والے عناصر موجود ہیں، ان کی کارروائیوں سے بچنے کے لئے بارڈر پر فینسنگ لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں منشیات افغانستان سے ایران میں داخل ہوتی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ میرا نہیں خیال افغانستان کے پاس اتنا پیسا ہوگا کہ وہ اس طرح دہشتگردی کی کارروائیوں پر خرچ کرے گا، میرا خیال ہے کہ یہ پیسا کہیں اور سے آ رہا ہے۔

پروگرام دوسرا رخ میں ایرانی سفیر کا تفصیلی انٹرویو آج شام 7 بجے ڈان نیوز پر نشرکیا جائےگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں