پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، پی سی بی ڈی آر ایس کا انتظام نہ کرسکا

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، پی سی بی ڈی آر ایس کا انتظام نہ کرسکا


 لاہور: 

 پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریزکیلیے پی سی بی ڈی آر ایس کا انتظام نہ کرسکا لہٰذا علیم ڈار اور احسن رضا سمیت مقامی امپائرز کو درست فیصلوں کی ذمہ داری کا بھاری بوجھ اٹھانا ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کیلیے ڈی آر ایس کی سہولت دستیاب نہیں ہوسکی،ریویو سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مقامی امپائرز کو درست فیصلوں کی ذمہ داری زیادہ مستعد ہوکر نبھانا پڑے گی۔

پی سی بی نے ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے حوالے سے پریس ریلیز میں وجہ بیان نہیں کی، البتہ شائقین کرکٹ اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، ان کے مطابق ایسا تو چھوٹے بورڈز کے ساتھ ہوتا ہے۔

ون ڈے میچز کیلیے علیم ڈار اور احسن رضا کو فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے،ٹی ٹوئنٹی میں ان دونوں کے ساتھ آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور شوزب رضا بھی فرائض انجام دیں گے۔

دونوں فارمیٹ کے تمام میچز میں ریفری محمد جاوید ہوں گے،17 ستمبر کو پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے،19 ستمبر کو دوسرے میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر،21 ستمبر کو تیسرے مقابلے میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

25 ستمبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر،26 ستمبر کو دوسرے میچ میں احسن رضا اور راشد ریاض آن فیلڈ، علیم ڈار تھرڈ اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے،29 ستمبر کو تیسرے مقابلے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب فیلڈ، احسن رضا تھرڈ اور شوزاب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

یکم اکتوبر کو چوتھے میچ میں آصف یعقوب اور شوزب رضاآن فیلڈ، راشد ریاض تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر، 3 اکتوبر کو آخری مقابلے میں آصف یعقوب اور راشد ریاض فیلڈ امپائرز، شوزب رضا تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں