پاک نیوزی لینڈ میچ میں خاتون امپائر کی کارکردگی کیسی رہی؟

پاک نیوزی لینڈ میچ میں خاتون امپائر کی کارکردگی کیسی رہی؟


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی منفرد بات یہ رہی کہ اس میں امپائرنگ کے فرائض ایک مرد اور ایک خاتون نے انجام دیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن نے فیلڈ امپائر کی ذمے داری سنبھالی تھی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ دوران 6.1 اوور میں پاکستان ٹیم نے خاتون امپائر کے فیصلے کے خلاف ری ویو لیا اور چیکنگ کے بعد خاتون امپائر اپنے پہلے فیصلے پر صحیح ثابت ہوئیں۔

اس کے برعکس نیوزی لینڈ کی بیٹنگ دوران 17.1 اوور میں مرد امپائر وین نائٹس کا فیصلہ غلط ثابت ہوا تھا۔

کم کاٹن کا یہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا، اس سے قبل انہوں نے اپریل 2023ء میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو ہرا کر 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔


اپنا تبصرہ لکھیں