پاک نیوزی لینڈ میچ: اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘ کا گانا، اسٹیڈیم انتظامیہ تنقید کی زد میں

پاک نیوزی لینڈ میچ: اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘ کا گانا، اسٹیڈیم انتظامیہ تنقید کی زد میں


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘ کا گانا لگنے پر پاکستانی شائقین نے نیوزی لینڈ کے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس میچ کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سامنے آئی ہے جسے صارفین شیئر کر رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب پاکستان کی اننگز کے دوران وکٹ کیپر و بیٹر اعظم خان بیٹنگ کرنے آئے۔

اعظم کی انٹری کے وقت میدان میں انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا چلایا جس پر شائقین کرکٹ سخت ناراض ہوگئے۔

مداحوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے پوچھا جائے۔

خیال رہے کہ اعظم خان کو ان کی صحت کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈنیدن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 روزہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا جس میں کیویز نے شاہینوں کو 45 رنز سے شکست دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں