نیوزی لیںڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے جبکہ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھا جائے گا، مہمان ٹیم جمعرات کو کراچی پہنچے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز شیدول ہے، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے کراچی سے ہوگا، دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کراچی کے سپرد کی گئی ہے، تینوں میچز بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دورہ پاکستان سے قبل کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، انکی جگہ ٹم ساؤتھی کپتانی کے فرائض نبھائیں گے۔