پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022  میں سیکورٹی سنبھالنے قطر روانہ

پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیکورٹی سنبھالنے قطر روانہ


 راولپنڈی: پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیکورٹی  کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے قطر روانہ ہوگیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیکورٹی سنبھالنے کے لئے پاک فوج کا دستہ نورخان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوا۔ دستہ آرمی آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔ اس سلسلے میں فیفا کی آٹھ رکنی ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب  دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی

قطرکی حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں