پاک بینیلکس اوورسیز کی کاظم سعید کو PAC کا سی ای او منتخب ہونے پر مبارکباد

پاک بینیلکس اوورسیز کی کاظم سعید کو PAC کا سی ای او منتخب ہونے پر مبارکباد


یورپین دارالحکومت برسلز میں قائم پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کاظم سعید کو (PAC) پاکستان ایگریکلچرل کولیشن کا سی ای او منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

کاظم سعید ایک پالیسی اور اسٹریٹجی ایکسپرٹ ہیں جو مختلف پالیسی موضوعات پر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ایگریکلچرل کولیشن، پرائیویٹ سیکٹر کے بڑے کاروباری گروپوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی زرعی ترقی کو آگے بڑھانے کا ایک ایسا منفرد منصوبہ ہے جس کے ذریعے اگلے 10 سال میں پاکستان کو اس کی زرعی ضروریات میں خود کفیل کیا جا سکتا ہے۔

اسی الائنس میں ایسی کامیاب کہانیاں بھی موجود ہیں جنہوں نے محض کچھ ہی عرصے میں پاکستان کے اندر ہی سے اس کی انڈسٹریل ضرورت کی زرعی درآمدات کو خود پیدا کر کے ملک کا ناصرف قومی زرمبادلہ بچایا ہے بلکہ وہ جلد ہی ان اشیا کی ایکسپورٹ کرنے کے قابل بھی ہوجائیں گے۔

دوسری جانب پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی اسی مقصد کے لیے قائم کیا گیا ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے اندر حقیقی پراجیکٹس میں شمولیت کے ذریعے ملکی ترقی میں اہم حصہ دار بنا سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں