پاک بھارت ورلڈ کپ میچ ریکارڈ 167 ملین ناظرین نے ٹی وی پر دیکھا

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ ریکارڈ 167 ملین ناظرین نے ٹی وی پر دیکھا


 ممبئی: 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کو ریکارڈ 167 ملین ناظرین نے ٹی وی پر دیکھا۔پاک بھارت ورلڈ کپ میچ اب تک کی تاریخ کا ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی 20 میچ ہے، گزشتہ ہفتے تک ورلڈ کپ کے مجموعی ناظرین کی تعداد 238 ملین تک پہنچی تھی، اس میں کوالیفائرز اور سپر 12 راؤنڈ کے ابتدائی12 میچز شامل ہیں۔

اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھے جانے والے ٹی 20 میچ کا اعزاز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے 2016 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کو حاصل ہوا، اسے 136 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں