ورلڈکپ کے پاک بھارت میچ میں مداحوں کو توقع تھی کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اسٹیڈیم میں ضرور دکھائی دیں گی لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی تھی کہ ورلڈکپ جیسے بڑے اور اہم ٹورنامنٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اپنے اہل خانہ کو ساتھ نہیں رکھے گا البتہ ایونٹ کے 15 دن بعد اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
یہی وجہ تھی کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما لندن میں موجود ہونے کے باوجود بھی پاک بھارت میچ میں دکھائی نہیں دیں۔
بھارتی نیوز سائٹ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما 22 جون کو افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود ہوں گی۔
ویرات اور انوشکا کی لندن کی گلیوں میں گھومتے ہوئے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور دونوں کی جوڑی کو بھارت اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔