پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: فاسٹ بولر عامر جمال پاکستانی اسکواڈ سے ریلیز

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: فاسٹ بولر عامر جمال پاکستانی اسکواڈ سے ریلیز


بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے فاسٹ بولر عامر جمال کو ریلیز کر دیا گیا۔

عامر جمال کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔

پی سی بی کے مطابق عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ عامر جمال کمر کی تکلیف سے ریکور کر رہے ہیں، اُنہیں کمر کی تکلیف کاونٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ قومی اسکواڈ سے کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چُکا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں