پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ لانے کا فیصلہ


پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیدرلینڈز کے رولنٹ اولٹمنز مضبوط امیدوار ہیں جن کے ساتھ سپورٹ اسٹاف میں ملکی کوچ شامل ہوں گے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ جدید دور کی ہاکی کے ساتھ چلنے کے لیے غیرملکی کوچ کی ضرورت ہے، ہاکی بدل چکی، غیرملکی کوچز ہی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لاسکتے ہیں۔

طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ 2 سالوں میں پاکستان ٹیم کو دنیا کی 6 بہترین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستان کی ٹیم تمام ایونٹس میں شرکت کیا کرے گی، طویل کیمپ لگائیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عید کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کر کے ہاکی مسائل پر بات کروں گا، پی ایچ ایف پہلے سے ہی 8 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں