پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کردی


 لاہور: 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔سیکرٹری پی ایچ ایچ ایف آصف باجوہ نے لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چیف آف نیول ہاکی ہاکی ٹورنامنٹ اکیس ستمبر سے کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ اس کے بعد تیس ستمبر سے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ شروع ہورہی ہے۔ اس لیے رواں ماہ فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹ لینے والے 12 کھلاڑیوں کو دوسرے ماہ بھی معاوضہ ملے گا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کے مطابق ہاکی ایونٹس کے بعد اکتوبرمیں فنٹس ٹیسٹ کے لیے لڑکوں کو بلایا جائے گا۔ کوویڈ صورتحال بہترہونے پرانٹرنیشنل ایونٹس کی تیاریوں کے لیے سینئر اور جونئیرٹیموں کے کیمپ بھی اکتوبر میں پلان کررہے ہیں۔ دسمبرمیں جونئیرہاکی ورلڈ کپ ہونا ہے۔ اس کے بعد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی شیڈول ہے، ان دونوں ایونٹس کی ری کنفرمیشن ہونے پرہی کیمپ لگانے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں