پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا ڈوڈل

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا ڈوڈل


گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈلز تیار کرتا رہتا ہے، پاکستان کی آزادی کے 74 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔

عام طور پر ایک ڈوڈل کسی ملک کی ثقافت اور روایات کا عکاس ہوتا ہے اور پاکستان کے 75 یوم آزادی پر گوگل نے قلعہ دراوڑ‎ کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے، جو گوگل کے او میں دکھایا گیا ہے جبکہ پورا نام سبز رنگ کے باکس میں ہے جبکہ گوگل حروف کے لیے سفید رنگ کا استعمال کیا گیا۔

گوگل نے اس حوالے سے لکھا کہ اس تاریخی دن کے موقع پر ڈوڈل آرٹ ورک 9 ویں صدی کے قلعہ دراوڑ‎ کی عکاسی کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیصل فاروق
فوٹو بشکریہ فیصل فاروق

ضلع چولستان میں واقع اس عظیم الشان قلعے کو ویسے تو 9 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا مگر اس کی موجودہ شکل میں مغل فن تعمیر کی جھلک نمایاں ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بہاولپور کے نواب محمد خان اول نے 1733 میں قبضہ کرنے کے بعد قلعے کی دوبارہ تعمیر کروائی تھی۔

قلعے میں قریب چالیس برج ہیں ہر طرف پھیلے یہ برج میلوں دور سے ہی نظر آتے ہیں۔

وقت کے ساتھ قلعے کی حالت کسمپرسی کا شکار ہوگئی ہے مگر 2019 میں پنجاب حکومت نے اس کی تعمیر نو کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ گوگل 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے، سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزئین سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

2011 — فوٹو : اسکرین شاٹ
2011 — فوٹو : اسکرین شاٹ

اسی طرح 2012ء میں دنیا بھر میں مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ کو گوگل ڈوڈل کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔

2012 — فوٹو : اسکرین شاٹ
2012 — فوٹو : اسکرین شاٹ

2013 میں گوگل ڈوڈل بالکل ہی منفرد تھا جس میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ کے ذریعے شمالی علاقہ جات کو دکھایا گیا اور پس منظر میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو دکھایا گیا جو ایک پہاڑ پر چاند ستارے کے نیچے کھڑا تھا۔

2013 — فوٹو : اسکرین شاٹ
2013 — فوٹو : اسکرین شاٹ

2014 میں گوگل کی جانب سے اسلام آباد میں واقع قومی یادگار یا پاکستان مونومنٹ کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی گئی۔

2014 — فوٹو : اسکرین شاٹ
2014 — فوٹو : اسکرین شاٹ

2015 کا گوگل ڈوڈل بهی پاکستان کی تاریخ کے ایک خوبصورت گوشے کی عکاسی پر مبنی تها، جس میں لاہور کے شاہی قلعے کو دکهایا گیا تھا۔

2015 — فوٹو : اسکرین شاٹ
2015 — فوٹو : اسکرین شاٹ

2016 میں گوگل نے موئن جو دڑو کے نوادرات کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی۔

2016 —فوٹو: اسکرین شاٹ
2016 —فوٹو: اسکرین شاٹ

2017 میں بھی گوگل نے پاکستانی پرچم کو ڈوڈل کا حصہ بنایا تھا اور پہلی بار انیمیٹڈ ڈوڈل دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

2018 میں بھی انیمیٹڈ ڈوڈل تیار کیا گیا تھا جس میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہا تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2019 میں خیبر پاس کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا جس میں سبز ہلالی پرچم بھی موجود تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2020 میں گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر کھوجک ٹنل کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا تھا۔

فوٹو بشکریہ گوگل

اپنا تبصرہ لکھیں