لاہور: کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان کے راستے افغان بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ بھی جزوی طورپر بحال ہو گئی۔
گزشتہ روز افغان ملیٹھی اور دیگر مصالحہ جات کا ایک ٹرک واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیجا گیا۔کسٹم ذرائع کے مطابق آئندہ 2سے 3روز میں افغان خشک میوہ جات کے مزید تین، چار ٹرک بھارت جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت کا سلسلہ اس وقت سے منقطع ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی تاہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری تھی جسے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔افغان میوہ جات اور مصالحوں کی ایکسپورٹ بند ہونے سے بھارت میں نہ صرف ان اشیا کی قلت شروع ہوگئی تھی بلکہ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔