پاکستان کے تین سابق کپتانوں کی ہاردک پانڈیا سے متعلق پیشگوئی

پاکستان کے تین سابق کپتانوں کی ہاردک پانڈیا سے متعلق پیشگوئی


پاکستان کے سابق کرکٹرز بھارتی کھلاڑیوں بالخصوص ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی صلاحیتوں سمیت بہترین حکمت عملی کے ساتھ میچ فنش کرنے پر ان کو سراہے بنا نہ رہ سکے ۔

نجی میڈیا کے شو میں گفتگو کے دوران سابق کپتان مصباح الحق نے ہاردک پانڈیا کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل کی کپتانی کی اور بہترین کھیل پیش کرکے ثابت کیا کہ وہ پریشر لے سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں میچ فنشر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اس پر سابق کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کا اگلا کپتان ہادک پانڈیا کو بنادیا جائے تو مجھے حیرانی نہیں ہوگی۔

وقار یونس کے بیان پر شو پینل میں موجود مصباح الحق ، وسیم اکرم سمیت تمام تجزیہ کاروں نے تسلیم کیا کہ ایسا ممکن ہے ۔

ساتھی پینلسٹ کی  گفتگو پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سب چیزیں ایک ساتھ نہیں ہوتیں، ہاردک کو پہلے آئی پی ایل میں کپتان بنایا گیا اور اس کی ٹیم نے جیت کر دکھایا اور اب وہ بھارتی ٹیم کے کپتان کو مشورہ بھی دیتا ہے، مزاج میں بھی ٹھنڈا ہے، سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اگلے کپتان ہاردک ہوسکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں