پاکستان کے اقتصادی استحکام کیلے آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی جلد از جلد فراہمی ضروری ہے سینٹر ایمی کلبوچر


رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ

‎ہیوسٹن : امریکی سینٹر ایمی کلبوچر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان
‎تعلقات دونوں ملکوں کے بہترین مفاد میں ہیں اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان امریکہ اور اقوام عالم دونوں کیلے ضروری ہے پاکستان کے اقتصادی استحکام کیلے آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی جلد از جلد فراہمی ضروری ہے وہ اسکے لیئے اپنا موئثر کردار ادا کرونگی یہ بات انہوں نے ممتاز ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید اور معروف اٹارنی نعمان حسین کی جانب سے ہیوسٹن میں ہیوسٹن میں منعقدہ اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب میں کہی سینٹر ایمی کلبوچر نے بتایا کہ
‎رواں سال فروری میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی جانب سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے نیک نیتی کا جذ بہ نظر آیا

اس موقع پر پاکستانی امریکی ڈیمو کریٹک رہنماوں طاہر جاوید اور معروف اٹارنی نعمان حسین بتایا کہ انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور آئی ایم ایف سے پاکستان کیلے قرضوں کی جلد از جلد فراہمی کیلے اراکین کانگریس کے بعد امریکی سنیٹرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے اور یہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں پاکستانی امریکی رہنماؤں نے امریکی سنیٹر سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری اور پاکستان کیلے آئی ایم ایف سے قرضوں کی فراہمی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا


اپنا تبصرہ لکھیں