پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کیلئے ایک اور بڑا اعزاز


باکس آفس پر راج کرنے والی پہلی پاکستانی اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ نے کامیابی کے میدان میں ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کی تاریخ کی کامیاب ترین جیو فلمز کی اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘5 دسمبر 2019 کو روسی زبان میں ڈب ہو کر روس میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن جائےگئی۔

’دی ڈونکی کنگ‘ نے اس سے قبل جنوبی کوریا اور اسپین میں بھی ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ڈی ڈونکی کنگ میڈرڈ اور بارسلونا سمیت اسپین کے تمام بڑے شہروں میں ہسپانوی، کاٹالن اور باسک زبان میں 50 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ’دی ڈونکی کنگ‘ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم اکتوبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو کہ جیو فلمز اور تلسمان اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی تھی۔

فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جب کہ حنا دلپزیر نے لومڑی کی صدا کاری کی ہے۔

دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

اینی میٹڈ فلم نے ریلز ہونے کے بعد 25 ہفتوں میں 24.75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں