پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف


  واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

آئی ایم ایف  کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری پر حکومت اورپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی مدد کررہی ہے۔

کرسٹینا جارجیوا کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کی معیشت درست سمت جارہی ہے۔ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے رہی ہے اور غریبوں کی مدد کی جارہی ہے جبکہ معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس کے باعث معیشت بہتر ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں