لاہور:
پاکستان کی خودغرضانہ کرکٹ کو رمیز راجہ نے بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔
رمیز راجہ نے ناٹنگھم میں بابر اعظم کے 112 گیندوں پر 115 رنز کو ایک ایسی ہی اننگز قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں اس سے ذرا بھی متاثر نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ کپتان سرفرازاحمد کو کسی ون ڈے میچ میں چھکا جڑے 17 ماہ گزر گئے ہیں، وہ گذشتہ 16 اننگز میں ایک بار بھی گیند کوفضائی روٹ سے باہر نہیں بھیج پائے۔