پاکستان کی تھری ڈی فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز

پاکستان کی تھری ڈی فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز


پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللّٰہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے سیکوئل ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔

علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ’پاکستان کی پہلی اسٹیریو اسکوپک 3D فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہوں جس میں مجھے بطور ولن دکھایا گیا ہے!

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ تو صرف ایک جھلک ہے جو آپ سب کے لیے بنائی گئی ہے، ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں!‘

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئ فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کے ٹیزر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

اس فلم میں علی ظفر کے علاوہ، بشریٰ انصاری، ہمایوں سعید، میرا جی،انعم زیدی، نادیہ جمیل اور کئی دیگر مشہور اداکاروں کی آواز بھی شامل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں