وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ سجنے کو تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ کے نو مقابلے آج ہوں گے۔
باکسنگ مقابلوں میں پاکستان، انڈونیشیا،پولینڈ اور افغانستان کے باکسرز مد مقابل ہوں گے۔پاکستان کے عثمان وزیر ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل کے لیے رنگ میں اتریں گے ۔
پہلی فائٹ 5 بجے شروع ہوگی جبکہ عثمان وزیر کی ٹائٹل فائٹ 8 بجے ہوگی ۔ ایشین بوائے عثمان وزیر اور انڈونیشیا کے بویا بلڈوزر مدمقابل ہوں گے۔
فیدر ویٹ میں پاکستان کے نادر بلوچ اور محمد سالم کا مقابلہ ہوگا۔پاکستانی باکسرکامران وہاب ہم وطن محمد زمان سے لائٹ ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کریں گے۔
سپر لائٹ ویٹ میں پاکستان کے بلال محسود اور افغانستان کے امین الحق میں مقابلہ ہوگا جبکہ ہیوی ویٹ میں پاکستان کے باکسر اللہ بخش اور پولینڈ کے ارطر میں مقابلہ ہوگا۔
پاکستان کے سکندر عباسی اور افغانستان کے جواد حسن سپر فیدر ویٹ میں مد مقابل آئیں گے۔لائٹ ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسرز ظہور عباس اور معین خان میں مقابلہ ہوگا۔
مڈل ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسر عادل سعید اور عباس علی میں مقابلہ ہوگا ۔
برطانوی باکسر عامر خان سمیت معروف سیلیبریٹیز مقابلے دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔