’پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو‘، شعبۂ ریئل اسٹیٹ کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ

’پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو‘، شعبۂ ریئل اسٹیٹ کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ


’جیو نیوز‘ کی مہم ’پاکستان کے لیے اس بار کر ڈالو‘ میں سیاست دانوں اور تاجروں نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے مکالموں کے ساتھ عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔ 

ریئل اسٹیٹ فیڈریشن پاکستان کے صدر سردار طاہر نے ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں اصلاحات کی جائیں تو ریئل اسٹیٹ سیکٹر ملکی محصولات میں بڑا حصہ ڈال سکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی کے معاونِ خصوصی لیاقت علی خان نے سیاسی عدم استحکام کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام تب آئے گا جب اداروں کی ایک دوسرے کے کام میں مداخلت ختم ہو گی۔

امجد علی نے معیشت کی بحالی کو پاکستان کے عام آدمی کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے ضروری قرار دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں