راولپنڈی: خیبر پختونخوا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دیکر پاکستان کپ 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان کپ 2019 کے فائنل میں خیبرپختون خوا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 307 رنز بنائے۔
خیبر پختونخوا کی جانب سے عابد علی نے 132 اور محمد سعد نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں، سہیل خان بھی 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بلوچستان کی جانب سے علی عمران نے تین اور حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔
اویس ضیاء نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اسد شفیق اور فواد عالم بھی 48، 48 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم اپنی ٹیم کو ٹائٹل نہ جتوا سکے۔
خیبر پختونخوا کی جانب سے سہیل خان نے 3 اور عمید آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سہیل خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔