پاکستان کرکٹ کا 31 رکنی دستہ انگلینڈ روانہ ہوگیا


 لاہور: 

پاکستانی ٹیم کا 31 رکنی دستہ انگلینڈ روانہ ہوگیا۔

پاکستانی ٹیم میں 20 کھلاڑی اور 11 کوچنگ سپورٹ اسٹاف ارکان شامل ہیں جن کو نجی ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول میں رکھا گیا تھا۔ وہاں سے کھلاڑی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ گاڑیوں میں بیٹھ کر علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے کچھ دیر بعد انہیں خصوصی طیارے میں بٹھایا گیا۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ساتھ سفر کررہی ہیں۔ ان دونوں کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا انگلینڈ پہنچنے پرکورونا ٹیسٹ ہوگا اور تمام لوگ چودہ روز تک ووسٹر میں قرنطینہ میں رہیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔بولنگ کوچ وقاریونس سڈنی سے انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ابھی ہونا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں