کراچی:
علی نقوی نے کہا پاکستان کرکٹ کا فروغ ہمارا مشن ہے اور پی ایس ایل اسی مشن کا نام ہے ہم اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ قومی ہیروز کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو میں ایک نئے انداز سے سامنے آئیں گے۔
انہوں نے اس امر کا ارادہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں باہمی مفاہمت کی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹر رومان رئیس بھی موجود تھے علی نقوی نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔
انہوں نے کہا کرکٹ سمیت دیگر شعبوں میں بھی کام کر رہے ہیں، ماحولیات اور تعلیم کے شعبے پر نظر ہے، کرکٹ میٹ ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی کام کر رہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ ری ٹیک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، کاروباری اداروں کو پلیٹ فارم مہیا کریں گے۔
علی نقوی نے کہا پی ایس ایل فائیو ایک چیلنج ہوگا، ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر موسی سے بہت توقعات ہیں۔ پی سی بی کے فیصلوں پر مداخلت نہیں کرتے، مصباح الحق سے کوچنگ کی بات بہت پہلے سے کررہے تھے، ہم زیادہ پیسے نہیں دیتے، مصباح پی سی بی میں چلے گئے۔