پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج سے آکلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج سے آکلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز


نیوزی لینڈ  کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے آکلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، شاہین آفریدی قومی ٹیم کی قیات کریں گے جبکہ محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کیا، پاکستان کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں