پاکستان کرکٹ ٹیم میں رونالڈو اور میسی کے مداح ہیں!

پاکستان کرکٹ ٹیم میں رونالڈو اور میسی کے مداح ہیں!


  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے فینز ہیں۔

کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب امام الحق نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر کرکٹرز پرتگالی فارورڈ کرسٹینو رنالڈو کے پرستار ہیں اور انہیں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے ازراہ مزاق کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک دو کھلاڑی میسی کے بھی دیوانے ہیں اور وہ رونالڈو کے مداح کھلاڑیوں سے بات نہیں کرتے۔

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو کواٹر فائنل میں مراکش نے شکست سے دوچار کیا اور میگا ایونٹ سے باہر کردیا تھا جبکہ لیونل میسی کی ارجنٹائن 18 دسمبر کو فرانس کیخلاف فائنل میں اُترے گی۔

یاد رہے کہ لیونل میسی اور رونالڈو کا یہ آخری ورلڈکپ تصور کیا جارہا ہے، دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں