پاکستان کرکٹ ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی


پاکستان کرکٹ ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ سے کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ چند کھلاڑی شام میں آئی سی سی کرکٹ فار گڈ سرگرمی میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول آئندہ میچز کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی مرحلے تک محدود دکھائی دینے لگا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں اگلے چند روز مکمل بارش کی پیش گوئی ہے۔

لاڈرہل میں بارشیں اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں