پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بھرتیوں کی فہرست طلب، اہم فیصلے متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بھرتیوں کی فہرست طلب، اہم فیصلے متوقع


محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدوں اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اگلے ہفتے اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس سلسلے میں پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور اسمارٹ آپریشنز کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں