پاکستان کا ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار


پی ٹی وی کا مقبول ترین ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ اب عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تین مقبول ترین ڈراموں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں دھوپ کنارے، تنہائیاں اور آہٹ شامل تھے۔

لیکن سرکاری ٹی وی چینل کے پاس کم بجٹ ہونے کی وجہ سے دو ڈراموں ’تنہائیاں اور آہٹ ‘ کی عربی ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

تاہم ڈرامہ’دھوپ کنارے‘ کی عربی زبان میں ڈبنگ مکمل ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی وی کنٹرولر بین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر دونوں ڈراموں پر پر کب زیر التوا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے کہ جب پاکستان کے مقامی ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کے ناظرین کے لیے نشر کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں