پاکستان کا مقبول اردو ناول ’یقین کا سفر‘ اب ہندی میں بھی دستیاب


مشہور پاکستانی ناول ’یقین کا سفر‘ جلد ہندی زبان میں دستیاب ہو گا۔

’یقین کا سفر‘ پاکستان کی مقبول مصنفہ فرحت اشتیاق کا اردو زبان میں تحریر کردہ ناول ہے جو اس سے قبل بھی متعدد مشہور ناولز لکھ چکی ہیں جن میں ’ہمسفر‘ بھی شامل ہے۔

ان ناولز نے پاکستان سمیت بھارت، امریکا اور دیگر ممالک میں خوب مقبولیت حاصل کی۔

ہمسفر ناول کو 2011 میں ڈرامے کی شکل میں ٹی وی پر نشر کیا گیا جس نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں تاریخ رقم کر دی، اس ڈرامے میں فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی کو سرحد پار تک پسند کیا گیا۔

ایسے ہی 2017 میں بھی اردو ناول ’یقین کا سفر‘ کو بطور ٹی وی ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں مرکزی کردار سجل علی اور احد رضا میر نے ادا کیا۔

سجل اور احد کی جوڑی کے ساتھ ڈرامے نے بھی شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

متعدد بھارتی مداحوں نے ڈرامے اور ناول پر مصنفہ فرحت اشتیاق اور اداکارہ سجل علی سے پسندیدگی کا برملا اظہار بھی کیا۔

تاہم اب فرحت اشتیاق ’یقین کا سفر‘ کو ہندی زبان میں بھی پیش کرنے والی ہیں جس کی نوید انہوں نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔

فرحت اشتیاق نے بتایا کہ امیزون پر ہندی میں لکھا گیا ’یقین کا سفر‘ جلد پیش کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں