پاکستان کا تاریخی کارنامہ، چھٹی ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی


پاکستان نے انڈونیشیا میں ہونے والی چھٹی ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے، جو ملک کی تائیکوانڈو تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے اور کسی بھی بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ میں پاکستان کی بہترین کارکردگی ہے۔

چیمپئن شپ میں جمعرات کو پاکستان کے ہارون خان نے 58 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں اپنے ہم وطن ابوبکر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ ہارون نے یہ مقابلہ سنسنی خیز انداز میں 4-6 اور 7-9 سے جیتا۔ اسی کیٹیگری میں ابوبکر نے سلور میڈل حاصل کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں