پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، سابق ہیڈکوچ

پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، سابق ہیڈکوچ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کی بدولت پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے۔

سابق ہیڈکوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس شاہین آفریدی کی صورت میں بہترین بالر موجود ہے جبکہ حارث رؤف اور شاداب دوسرے اینڈ پر لگانا دیگر ٹیموں کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں جو سوئنگ ہوتی ہے اور بائیں ہاتھ کے بالر کا یارکر اور باؤنسر خطرے کی علامت ہوتا ہے

جیف لاسن نے کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان ابتدا میں حریف ٹیم پر دباؤ ڈالتے ہیں تو پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا مضبوط دعویدار ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں