پاکستان ٹیم کی کوچنگ، گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ سے مستعفی

پاکستان ٹیم کی کوچنگ، گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ سے مستعفی


سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے۔

جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی ہے، وہ ایک سال پہلے ہی اپنے عہدے سے الگ ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پر بات کرنے سے گریز کیا۔

اس حوالے سے جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بےتاب ہوں، اپنے کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کے لیے پُرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں