پاکستان ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر شامل

پاکستان ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر شامل


پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر کو شامل کرلیا گیا ہے۔ 

بلیک برن روورز انڈر21 ٹیم سے کھیلنے والے گول کیپر آدم خان کو قومی ٹیم کے کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ آدم خان کو سعودی عرب کیخلاف میچ کےلیے کیمپ میں بلایا گیا ہے۔

بلیک برن روورز نے پاکستان کیمپ کےلیے آدم خان کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب کیخلاف میچ کےلیے ابتدائی کھلاڑیوں کا کیمپ 17 مئی سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ 6 جون کو ہوگا۔

پاکستان فٹبال ٹیم 11 جون کو تاجکستان سے اَوے میچ بھی کھیلے گی۔

تربیتی کیمپ کےلیے حتمی فہرست کا اعلان کل کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں