پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا آئی سی سی سے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ


لیڈز: پاک افغان میچ کے دوران سیکیورٹی صورت حال کی وجہ سے  پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے سیکیورٹی افسر نے لوکل آرگنائزنگ کمیٹی اور آئی سی سی اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ پاک افغان میچ کے دوران سیکورٹی صورت حال کی بنیاد پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاک افغان میچ کے دوران لیڈز گراؤنڈ کے اندر اور باہر کشیدہ صورتحال رہی تھی اور میچ کے اختتام پر تماشائی گراؤنڈ کے اندر بھی گھس گئے تھے۔

لڑائی جھگڑے میں متعدد افراد کو مقامی سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں بھی لیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں