پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع


 لاہور: 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ امام اقبال کوفارغ کرنے کے بعد اب بورڈ حکام نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا گیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ امام اقبال کو فارغ کرنے کے بعد اب بورڈ حکام نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہاردے دیا گیا ہے۔ امام اقبال کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔

اشتہارکے مطابق ہیڈ کوچ کی اہلیت کے لیے وضع کردہ معیارکے تحت امیدوارکے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس اورانٹرنیشنل لیول پر تین سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

ٹیسٹ یا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے امیدوارکوترجیح دی جائے گی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ دس سال تک کھیلنے والا کرکٹر بھی اس عہدہ کے لیے اپلائی کرسکتا ہے۔ ویمن ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند افراد سولہ ستمبرتک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔کامیاب امیدوار کو پرکشش معاوضہ اوردوسری مراعات دی جائیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں