پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش ہیں، ہیدر نائٹ

پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش ہیں، ہیدر نائٹ


انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ نے کہا ہے کہ آٹھ سال بعد پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان ویمن ٹیم نے بہتر نتائج دیے ہیں، پاکستان کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے، وہاں جاکر دلی خوشی ہوگی۔

دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ویمن ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں