پاکستان ویمنز ٹیم 5 مئی کو دورۂ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گی

پاکستان ویمنز ٹیم 5 مئی کو دورۂ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گی


پاکستان ویمنز ٹیم 5 مئی کو کراچی سے براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔

انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی 17 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی۔

دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں یہ آٹھویں اور آخری سیریز ہو گی۔

پاکستان خواتین ٹیم کے اسکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرح سندھو اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔

رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں