پاکستان ویمنز ٹیم کو بارباڈوس کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست

پاکستان ویمنز ٹیم کو بارباڈوس کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست


 لندن: کامن ویلتھ گیمز کے ویمن کرکٹ ایونٹ کے پہلے دن ہی بڑا اپ سیٹ ہوگیا، پاکستان ویمنز ٹیم کو بارباڈوس نے 15 رنز سے شکست دیدی۔

ایجبیسٹن کے تاریخی سٹیڈیم میں بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا، حریف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 144 رنز بنائے، جس میں کیکا نائٹ اور ہائلی میتھیو کی نصف سنچریاں شامل تھیں، فاطمہ ثنا نے 2 اور دیانا بیگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم کی 4 کھلاڑی 49 کے اسکور پر وکٹ گنوابیٹھیں اور مقررہ 20 اوورز میں محض پاکستان ٹیم 6 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی، ندا ڈار کی ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلاسکی۔

ٹی20 کے مختصر فارمیٹ میں کپتان بسمہ معروف نے 28 گیندوں پر 12 جبکہ عالیہ ریاض نے 24 بالز پر 14 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم اتوار کو اپنا اہم ترین میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں