لاہور:
پاکستان ون ڈے کپ کا میلہ25 مارچ سے سجے گا، قومی ایونٹ کی میزبانی ملک کے 4 شہر کراچی، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کریں گے۔
افتتاحی روز تین میچزکھیلے جائیں گے، تینوں مقابلے کراچی کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، فائنل19 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رکھا گیا ہے، سندھ الیون کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ سدرن پنجاب فرسٹ الیون میں شان مسعود اور سمیع اسلم جیسے معروف پلیئرز شامل ہیں۔
بلوچستان الیون کی قیادت حارث سہیل کریں گے، سینٹرل پنجاب الیون میں بابر اعظم، اظہر علی، احمد شہزاد، کامران اکمل، فہیم اشرف اور دیگر شامل ہیں، خیبر پختونخوا الیون میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان جبکہ ناردرن الیون کے کپتان عماد وسیم ہوں گے۔
دوسرے پلیئرز میں علی عمران، ذیشان ملک، عمر امین، آصف علی، محمد اعظم، محمد نواز، شاداب خان، روحیل نذیر، سہیل تنویر، موسی خان، حیدر علی، شاہین آفریدی، محمد عامر، حارث رؤف اور عمیر مسعود موجود ہیں۔