پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ڈیف کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ڈیف کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا


پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا فائنل جیت لیا۔

شارجہ میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 88 رنز سے ہرایا۔

پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بنائے جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ شاباش پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم شاباش، کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی دی۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ باسط عباسی نے بلے بازی جبکہ جبار علی اور منظور خان نے بولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی، ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ جذبہ، ٹیم ورک اور عزم ہی کامیابی کی کنجی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں