پاکستان میں10برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے،سرفراز احمد


کراچی:  سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ پاکستان میں10برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے شائقین کو برسوں سے اس کا انتظار تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ بارش سے شدید متاثر ہوا، قدرت کے معاملات میں کوئی دخل نہیں دے سکتا، امید ہے کہ کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، پاکستان یہ ٹیسٹ جیت کراپنی عالمی رینکنگ بہتربناسکتا ہے۔

موقع ملا تومیچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم بھی جاؤں گا، سرفراز نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی اپنی اہمیت اور اس سے نیا ٹیلنٹ ملتا ہے، اسی کے ساتھ اسکول کرکٹ بھی بہت ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ پیسر نسیم شاہ میں ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انھیں تھوڑا گروم کرنے کی ضرورت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں