دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں کچھ حد تک ٹھہراؤ دیکھا گیا ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 118 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 52 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 33 رہی۔
یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 ہوگئی جس میں سے 91 فیصد یعنی 4 لاکھ 48 ہزار 393 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 461 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 740 رہ گئی۔
خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔
اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔
آج 6 جنوری 2021 کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے:
سندھ
پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 49 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 501 تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 11 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 634 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 665 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 58 ہوگئی۔
تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 24 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 184 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 226 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 59 ہزار 955 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 12 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 695 پر جا پہنچی۔
بلوچستان
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 280 ہوگئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور مجموعی اموات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 136 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار 531 تک جا پہنچی۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد یہاں اموات 432 پر برقرار ہیں۔
آزاد کشمیر
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 13 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 396 ہوگئی۔
آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کسی مریض کے انتقال کی تصدیق نہیں ہوئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 229 پر برقرار ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں وبا کے 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 873 ہوگئی۔
تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 پر برقرار ہے۔
صحتیاب افراد
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 33 افراد شفایاب ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 393 ہوگئی۔
مجموعی صورتحال
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز: 492594
صحتیاب: 448393
اموات: 10461
فعال کیسز: 33740
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 501 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 58 تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 59ہزار 955 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 280 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 38 ہزار 531 ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 396 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 873 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:
سندھ: 3634
پنجاب: 4184
خیبرپختونخوا: 1695
بلوچستان: 186
اسلام آباد: 432
آزاد کشمیر: 229
گلگت بلتستان: 101